ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریکس ٹلرسن، ہند۔پاک کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنے کے خواہاں

ریکس ٹلرسن، ہند۔پاک کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنے کے خواہاں

Sat, 28 Oct 2017 12:57:45    S.O. News Service

نئی دہلی،27اکتوبر (ایجنسی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستان کو پھر ایک بار اپنے تابع بنانے کے مقصد سے امریکہ برصغیر میں استحکام کے لیے عالمی رول ادا کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری کوشش ہوگی۔ ان کے نظم و نسق نے ہند۔پاک کے نازک مسئلہ کو چھیڑا ہے جبکہ ان کے پیشرو امریکی صدر نے بھی ثالثی کی کوشش کی تھی جبکہ جارج ڈبلیو بش نے اس مسئلہ سے خود کو دور رکھا تھا۔ اب امریکہ خود کو عالمی لیڈر بنانے کی دوڑ میں ہندوستان کے لیے بہت بڑا رول ادا کرنا چاہتا ہے۔ برصغیر میں یا ہند۔پیسفک خطہ کے علاوہ چین کے ساتھ ابھرتے تعلقات کو بھی اہمیت دینے لگا ہے۔ ٹرمپ نظم و نسق کی جانب سے پاکستان کے مسائل سے ہندوستان کو واقف کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ اس خصوص میں جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ اس ہفتہ اسلام آباد میں پاکستانی قائدین کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران میں نے ان کے سامنے اپنے تاثرات پیش کئے اور کہا کہ آپ کے پاس دو مشکل سرحدیں ہیں۔ ایک جانب افغانستان کی سرحد ہے اور دوسری جانب ہندوستان کی سرحد ہے اور امریکہ ان دونوں سرحدوں پر پاکستان کی مدد کرے گا۔ ہم یہاں صرف بات چیت کرنے کے لیے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی یہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے بلکہ مسائل کی یکسوئی پر بھی توجہ دیں گے۔ ہم یہاں یہ بات کرسکتے ہیں کہ آخر ہندوستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔ ان سے یہ پوچا نہیں گیا اور نہ ہی انہوں نے یہ کہا کہ آیا انہوں نے یہی بات ہندوستانی قائدین سے بھی کی ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جبکہ ہندوستان کسی کے ساتھ بھی ثالثی کے رول کے لیے تیار ہونے سے انکار کرتا رہا ہے۔


Share: